اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کمشنر راجہ جہانگیر انورکی پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسن رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

meeting-of-commissioner-raja-jahangir-anwar-with-prof-dr-shahid-hassan-rizvi

بہاول پور:یکم/جولائی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسن رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر بہاول پور کی تاریخ، ثقافت اور علم و ادب کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی نے بہاول پور کی تاریخ، ورثہ، تہذیب و تمدن، تاریخی عمارات،ریاست بہاول پور کے نوابین اوران کی خدمات بارے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو آگاہ کیا۔دریں اثناء ڈاکٹر شاہد رضوی نے اپنی نئی تصنیف ”مقالاتِ بہاول پور“جو بہاول پور کی تاریخ اورتہذیب و ثقافت کے حوالے سے تحقیقی مقالات پر مشتمل ہے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورکو پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزسید عابد حسن رضوی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں