Contact Us

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیار ائو کا ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے ہمراہ پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد

meeting in Police Lines

 بہاول پور(پ ر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنیئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیار ائو کا ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے ہمراہ بہاولپور پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،ریجن بہاولپور کے 150سے زائد سینئر و جونیئر پولیس افسران کی شرکت، ملازمان کو درپیش مسائل کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سینئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری، ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیار او کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکے ہمراہ پولیس لائن میں اجلاس کا انعقاد کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرعبادت نثار نے ریجنل پولیس آفیسر کو خوش آمدید کہا۔ریجنل پولیس آفیسر کو پولیس لائن میں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔جس کے بعد انہوں نے یاد گارِ شہداء پر پھو لوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے پودا بھی لگایا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے افسران اہلکار ان کے مسائل پوچھے ۔ آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمان کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ویلفیئر کے نظام میں بہتری کیلئے اجلاس میں شامل پولیس افسران سے ان کی رائے بھی لی۔اجلاس میںریجن بہاولپور کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس ملازمان نے شرکت کی۔ اس دوران ریجنل پولیس آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمان کی ویلفئیر میرے لئے اولین ترجیح ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کرپٹ اور بُرے کردار کے ملازم کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،اس کے بعدریجنل پولیس آفیسر نے ملازمان کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کرپٹ اور بُرے کردار کے ملازم کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،اس کے بعدریجنل پولیس آفیسر نے ملازمان کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں