Contact Us

میڈیا کلب کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش کی تقریب

Media Club celebrates Allama Iqbal 146th birthday
احمد پور شر قیہ :مدیر احسان احمد سحر میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری اور دیگر کے ہمراہ علامہ اقبال کی 146 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے نو نومبر کو دار ارقم سکول احمد پور شرقیہ میں میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم ولادت کی تقریب میں مہمان 

خصوصی کے طور   پر شرکت کی -اس موقع پر انہوں نے میڈیا کلب کے دوستوں کے ہمراہ علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا -علامہ اقبال کی یوم ولادت کی تقریب سے میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمان، سینئر  نائب صدر 

 اعجاز حسین  مغل، جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری محترمہ انیسہ کنول کے علاوہ دیگر نے خطاب کیامدیر احسان احمد سحر اور میڈیا کلب کے عہدیداروں نے اپنی تقاریر میں علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پیغام عالمگیر حیثیت کا حامل ہے- انہوں نے نوجوانوں کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا خودی کا جذبہ پیدا کیا اور عقابی روح  بیدار کرنے کا سبق دیا علامہ کا فلسفہ خودی انقلابی حیثیت کا حامل ہے -آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو امید کا پیغام دیا اور ان کے اندر  ایک نیا جذبہ اور سوچ پیدا کیا -علامہ اقبال  نے نہ صرف امت مسلمہ کو اپنے اندر اتحاد یکجہتی اور اتفاق پیدا کرنے کا پیغام دیا

مدیر احسان احمد سحر نے اپنی تقریر میں کہا کہ مولانا جلال الدین رومی حضرت ڈاکٹر علامہ اقبال کے روحانی پیشوا تھے -انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید  کے دیوان کا بھی مطالعہ کیا- انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال  سابق ریاست بہاولپور کے آخری حکمران نواب  سر صادق محمد خان عباسی کے علامہ وکیل بھی رہے اور انہیں باقاعدہ ریاست بہاولپور کے خزانے سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا تھا -انہوں نے کہا کہ  علامہ اقبال کا 

پیغام آفاقی  ہے جس نے  قوم کو ایک نئی سمت عطا کی- آج ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے  علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے- احسان احمد سحر نے کہا کہ آج علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر  ہم عہد کریں کہ ہم ان کے خیالات اور افکارکو اپنے لیے مشعل راہ  بنائیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم فلاحی اسلامی ریاست بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے
تقریب میں علامہ فیضان اور ذاکر اہل بیت زاہد حسین مغل نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کلام بھی پیش کیا- تقریب کے اختتام پر مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما عارف مسعود کے چھوٹے بھائی آصف مسعود کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

احمد پور شرقیہ : مدیر احسان احمد سحر میڈیا کلب کے زیر اہتمام دار ارقم سکول میں علامہ اقبال کی 126 ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے

مزید پڑھیں