Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام مشین پرسپشن اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس

machine-perception-and-artificial-intelligence-conference
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام مشین پرسپشن اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس —- پاکستان،برطانیہ، جنوبی کوریا، ملائشیااوراٹلی کی جامعات اور آئی ٹی اداروں کے ماہرین کی شرکت

شعبہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام مشین پرسپشن اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ کانفرنس میں پاکستان،برطانیہ، جنوبی کوریا، ملائشیااوراٹلی کی جامعات اور آئی ٹی اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ دنیا میں اب مصنوعی ذہانت کا دور ہے اور ای کمپیوٹر ٹیکنالو جی بہت آسان اور ارزاں دستیاب ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے بہت مشکل اور پیچیدہ کاموں کو آسان بنا دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی اس جدید ٹیکنالوجی کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جامعہ میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں 8ہزار سے زائد طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں اور یہ یونیورسٹی کی سب سے بڑی فیکلٹی بن گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا کی بڑی کمپنیوں سے روابط پیدا کر رہی ہے تاکہ ہمارے آئی ٹی گریجویٹس کو اعلیٰ اداروں میں ملازمت مل سکے۔ حال ہی میں پاکستان اکیڈمی آف انجینئر نگ  آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ادارے سے معاہدہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 100گریجویٹس کو دنیا کی بڑی کمپنیوں کا حصہ بنایا جائے گا۔ دنیا کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنے مراکز قائم کریں گی تو ہمارے گریجویٹس کو زیادہ ملازمتیں مل سکیں گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 650سے زائد پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران ہیں جن میں سے 250سے زائد فارن کوالیفائڈ ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر نے کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت کو سراہا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید نے کہا کہ طلباء کے بنائے ہوئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراجیکٹس ان کی لگن اور فنی مہارت کا ثبوت ہیں۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق چیئرمین شعبہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے کہا کہ طلباء و طالبات کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ایسے پروگرام مرتب کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو مصنوعی ذہانت کا مظاہرہ کریں اور ان کو پرابلم ماڈلنگ، کلاسیفیکیشن اور اندازہ لگانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان کے شعبہ میں بی ایس اور ایم ایس میں انٹیلیجنس سسٹم، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، پیٹرن کی پہچان اور امیج پراسسنگ کی سپیشلائزیشن فراہم کی جا رہی ہے۔کانفرنس کے اہم مقررین میں ڈاکٹر اسامہ اعجاز باجوہ، کامسٹیس اسلام آباد، ڈاکٹر ساجد اقبال، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اور سلطان محمود انیفنیٹ ٹیکنالوجی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے موضوع پر طلباء و طالبات کے بنانے ہوئے پراجیکٹس کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ ان پراجیکٹس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز، ویب پروگرامنگ اور موبائل ایپلیکیشنز کے ماڈلز شامل تھے۔    

Advertisements
machine-perception-and-artificial-intelligence-conference 2
machine-perception-and-artificial-intelligence-conference 3