صحافی کسی پارٹی یا گروہ کا ترجمان بننے کی بجائے علاقائی مسائل کو اجاگر کریں سعید خاور
احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے عہدیداران و اراکین سے گفتگوسعید خاور کو خوش آمدید کہتے ہیں صدر ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب
ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) صحافت مقدس پیشہ ھے مگرپھولوں کی سیج نہیں صحافی کسی پارٹی یا گروہ کا ترجمان بننے کی بجائے اپنی مثبت پیشہ وارانہ خدمات سے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار کراچی سے شائع ہونے والے قومی اخبار 92 کے ایڈیٹر اور مصنف سعید خاور نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے عہدیداران و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی کسی مخصوص پارٹی یا کسی گروپ کا نمائندہ نہیں ہوتا بلکہ صحافی کو چاہئے کہ بلا امتیاز اپنی خدمات انجام دے گوبدقسمتی سے میڈیا سمیت معاشرہ تقسیم ہوچکا ھے اور ملک مسائلستان بن چکا ھے لیکن پھر بھی صحافی اپنی پیشہ واران خدمات کوانجام میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ چھوڑے اس موقع پر اے یو جے کےسرپرست اعلیٰ احسان احمدسحر نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں سعید خاور کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور انکی طویل صحافتی خدمات کے اعتراف میں اے یو جے کی لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کردیا جسکو باقاعدہ تقریب میں پیش کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب صدر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمان سعید خاور کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انکے صحافتی تنظیمی تجر بات سے مستفید ہوتے ہوئے اے یو جے کی خدمات کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرتے رہیں گے بعد ازاں اے یو جےکے چیئرمین ملک وزیر احمد نے سعید احمد خاور کو سرائیکی وسیب کے مختلف نامور مصنفین کی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا اس موقع پر چیئرمین وزیر احمد ملک اور اعجازالرحمن۔جنرل سیکرٹری محمد عمران لاڑ ۔ نائب صدر شہزاد کھرل، چیئرمین مجلس عاملہ محمد شبیر قریشی، وائس چیئرمین مصالحتی کونسل خلیل الرحمٰن کھوکھر، انفارمیشن سیکرٹری ظفر خان اور حمید اللہ خان عزیز بھی موجود تھے