کرنل عبداللطیف خان مرحوم کے پڑپوتے طارق شمیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

شاہ والہ باغ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ کرنل عبداللطیف خان مرحوم کے پڑپوتے اور شمیم احمد خان مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے طارق شمیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون– ان کی عمر 58 برس تھی- طارق شمیم خان مرحوم کی نماز جنازہ شاہ والا باغ میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں طارق شمیم مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا -طارق شمیم خان نے پسماندگان میں بیوہ اور دوصاحبزادوں فائق علی خان اور فائز علی خان کو سوگوار چھوڑا ہے- ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ طارق شمیم خان کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی طارق شمیم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے-آمین