گنے کی غیر منظور شدہ ورائٹیوں ایس پی 93 کی کاشت ہرگز نہ کریں یہ کسان اور ملوں کے لیے نقصان کا باعث ہیں ڈاکٹر نعیم احمد گل
بہاول پور : گنے کی بیجائی کے وقت بیج 100سے 120من فی ایکڑ ضرور ڈالیں اس کے علاوہ فصل میں گوڈی ضرور کریں تاکہ کماد کی پیداوار بڑھائی جا سکے اس کے علاوہ بلیک بگ کے حملہ کی صورت میں کماد کی پیداوار میں کمی سے بچنے کے لیے فوری طور پر سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریںگنے کی نئی و را ئیٹیاں CPF-253 اور CPF-237 کے نتائج بہت حوصلہ افزءہیں ان خیالات کا اظہار زرعی ماہر چوہدری محمد یونس نے مو ضع نورو آرائیں میں اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام کسان آگاہی پروگرام میں گنے کے کاشتکاروں سے کیا کماد کی فصل والے کھیت میں کاشت سے پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد کا استعمال کرنے سے زمین کی پیداواری طاقت میں اضافہ ہوتا ہے گنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لیے ویڈی سائیڈ زہر کا سپرے بروقت کریں ہمارے کین فیلڈ عملہ نے بر وقت فصل سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جس سے بیماریوں کی روک تھام کھادوں کے متوازن استعمال اور انہیں فصل کے دیگر مسائل سے نمٹنے میں مفید ثابت ہورہے ہیں گنے کی غیر منظور شدہ ورائٹیوں خصوصا ایس پی 93 کی کاشت ہرگز نہ کریں یہ کسان اور ملوں کے لیے نقصان کا باعث ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرشوگر کین ڈویلپمنٹ و ورائٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر نعیم احمدگل نے کسان آگاہی پروگرام کی تقریب کے شرکاءسے کیا اس کے بعد کین ڈویلپمنٹ آفیسر فہد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے کسان عموما بیجائی کے وقت بیج کم ڈالتے ہیں جس سے فصل کی پیداوار میں شروع سے ہی کمی آتی ہے اس سے اجتناب کرنا بہت ضروری ہے ہمیشہ گنے کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں کماد کی فصل میں بورر کے حملے کی صورت میں سفارش کردہ سپرے کو ڈرینچنگ کریں اس کے علاوہ کھادوں کا متناسب اور بروقت استعمال کریں تا کہ اچھی بہترین پیدوار حاصل کی جا سکے ۔