بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے عہدیداران اپنے شعبہ کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پوربینچ بہاول پور کا بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی نومنتخب کابینہ کی تعارفی تقریب سے خطاب
بار کے آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں گے صدر بہاول پور بارایسوسی ایشن ملک ایاز کلیار کاخطبہ استقبالیہ, لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے معزز جج صاحبان مسٹر جسٹس محمد وحید خان، مسٹر جسٹس عاصم حفیظ اورمسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے بطور مہمانا ن اعزازشرکت کی۔
بہاول پور:25/ اپریل : بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی نومنتخب کابینہ کی تعارفی تقریب بار روم میں منعقدکی گئی۔ تقریب میں سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پوربینچ بہاول پور مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اوران کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے معزز جج صاحبان مسٹر جسٹس محمد وحید خان، مسٹر جسٹس عاصم حفیظ اورمسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے بطور مہمانا ن اعزازشرکت کی۔ تقریب میں جوڈیشنل افسران،ہائی کورٹ بار کے عہدیداران، وکلاء اور دیگر تحصیلوں کے بار اراکین بھی شریک ہوئے۔ سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ انصاف کی فراہمی کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے عہدیداران اپنے شعبہ کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔انہوں نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے معزز جج صاحبان نے نومنتخب بار عہدیداران کو یادگاری سوینئربھی عطا کئے۔ قبل ازیں صدر بہاول پور بارایسوسی ایشن بہاول پور ملک ایاز کلیارنے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے معزز جج صاحبان اور شرکائے تقریب سے اظہار تشکر کیا اور وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بار کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بار کے آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں گے۔تقریب میں جنرل سیکرٹری ملک محمد صفدر چنڑ،نائب صدر بار ایسوسی ایشن صباء اجمل بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری میاں نوید احمد،لائبریری سیکرٹری فلک شیر ڈاہر، فنانس سیکرٹری جمشید اقبال شاہ، آڈیٹر محمد صدیق چوہان، ممبر ایگزیکٹیو شیراز احمد بری، ممبر ایگزیکٹیو حافظ خادم حسین، ممبر ایگزیکٹیو سعید احمد طاہر، ممبر ایگزیکٹیو جام محمد شفیق قمر،ممبر ایگزیکٹیو ارسلان اصغر، ممبر ایگزیکٹیو ملک محمد صدیق گرڑ، ممبر ایگزیکٹیو عمر شریف، ممبر ایگزیکٹیو تنزیل الرحمن اور ممبر ایگزیکٹیو محمد شاہزیب بھی شریک ہوئے۔
٭٭٭