روڈ سیس فنڈ سے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی تاکہ کاشتکاروں کو آمد و رفت میں آسانی ہو چیف انجنئیر دلشاد اکبر ، رانا ضیغم اللہ اور طارق سعید خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) اتفاق شوگر شوگر ملز کے ڈی جی ایم ایڈمن اینڈ سیکورٹی میجر ریٹائرڈ عمر سلطان نے کہا ہے کہ ہم نےشوگر ملز میں سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق ان کو تنخواہ دی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف انجنئیر دلشاد اکبر ، رانا ضیغم اللہ اور طارق سعید خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ کے منظور شدہ نرخ 425 روپے فی من کے حساب سے کاشتکاروں سے گنےکی خریداری کر رہے ہیں اور کٹوتی بھی بہت کم کی جاتی ہے ۔ میجر ریٹائرڈ عمر سلطان نے کہا کہ روڈ سیس فنڈ سے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی تاکہ کاشتکاروں کو آمد و رفت میں آسانی ہو ، انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز میں چوبیس گھنٹے میں تقریباً 300 ٹرالی گنے کی کرشنگ کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو برقت ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تقریباً 60 ہزار ٹن چینی بنائی جا چکی ہے ، انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ دور دراز کی ملوں میں جانے کی بجائے اپنا گنا اپنی مقامی ملز میں لے کر آئیں جس سے آپ کے ٹائم اور اخراجات بھی کم ہوں گے ۔