Contact Us

لیاقت پور میں آئی یو بی کے سب کیمپس کے قیام سے خطہ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل

IUB team visit Liaquat pur campus

مذکورہ سب کیمپس میں 26 شعبہ جات میں داخلے دئیے جائیں گے پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں سے خطاب

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں لیاقت پور میں آئی یو بی کے سب کیمپس کے قیام سے خطہ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا محروم اور پسماندہ علاقے کے ہونہار طلبہ و طالبات کو اپنے شہر میں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سب کیمپس میں 26 شعبہ جات میں داخلے دئیے جائیں گے۔ رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ارتٹیفیشل انٹیلیجنس میں سپیشلائزیشن ڈگری شروع ہو چکی ہے جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ چولستان ریسرچ سینٹر میں ریسرچ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وفد نے لیاقت پور بلدیہ کے دفتر میں چیف ایگزیکٹو مسرت عباس اور صدر لیاقت پور بار ایسوسی ایشن اسد نواز چانڈیہ اور عمائدین شہر سے ملاقات کی۔ شرکا نے کیمپس کے قیام پر وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد،رکن صوبائی اسمبلی اور ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عامر نواز چانڈیہ اور چوہدری مسعود احمد کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے کیمپس کے لئے خصوصی حمایت اور تعاون پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عامر نواز چانڈیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز نے کہا کہ لیاقت پور سب کیمپس کے قیام سے علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ سٹوڈنٹس کو گھر کی دہلیز پر کوالٹی ایجوکیشن ملے گی۔ڈاکٹر مکشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس نے کہا کہ سب کیمپس کے لیے اراضی حاصل کر کے عمارت کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی فنڈز مختص کروانے کے لیئے یہاں کی سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔ شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز نے کہا کہ میرٹ پر داخل ہونے والے صحافیوں کے بچوں اور  میڈیا سٹڈیز میں ایم فل کرنے والے صحافیوں کو بھی سکالرشپ دیئے جاتے ہیں۔ محمد اورنگزیب ڈائریکٹر لیاقت پور کیمپس نے کہا کہ ابتدائی طور پر دو سو طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا ابھی تک سات سو درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ رزلٹ کے بعد مزید امیدوار سامنے آئیں گے۔ایڈیشنل رجسٹرار عارف رموز کے علاوہ سابق چیئرمین بلدیہ و صدر انجمن تاجران راشد رفیق چودھری، صدر پریس کلب ملک ندیم اظہر، سابق صدر وحید رشدی، چیئرمین مجلسِ عاملہ طارق علوی، جنرل سیکرٹری کاشف سلمان، رئیس اسلم محمود، طارق شاد اور ابو ہریرہ علوی نے بھی اظہار خیال کیا۔جام محمد اقبال ٹانوری نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی یونیورسٹی ٹیم نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ بعدازاں یونیورسٹی ٹیم نے میونسپل کمیٹی آفس میں صدر بار ایسوسی ایشن سردار اسد نواز خان کی قیادت میں وکلاء و عمائدین علاقہ کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرت عباس، چوہدری ثمین، فیضان اطہر، فضل خاں بلوچ، راشد خاں بلوچ، وقاص خاں، اکرام جہانگیری، اکرام باری، حاجی محمد یامین اور دیگر بھی موجود تھے ٹیم نے یونیورسٹی سب کیمپس کی عمارت کا بھی وزٹ کیا۔  

IUB team visit Press club liaquatpur

مزید پڑھیں