Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی کی قومی اور عالمی رینکنگ میں غیر معمولی اضافہ تدریسی معیار میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

Pedagogical training at faculty of education

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ کی قومی اور عالمی رینکنگ میں غیر معمولی اضافہ تدریسی معیار میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اعلیٰ تدریسی معیار ہی اصل میں قابل گریجویٹس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پاکستان کی جامعات میں اپنی نوعیت کی پہلی پیڈاگوجیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کرام کی تدریسی استعدادکار میں اضافہ اورجدید ترین تدریسی طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اب تک 3000سے زائد اساتذہ کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار پیڈاگوجیکل ٹریننگ کے 8ویں گروپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹریننگ گروپ میں 162اساتذہ شریک ہوئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اساتذہ دراصل قوموں کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ان کو تدریس میں ہونے والی عالمی سطح کی پیش رفت سے آگاہ کرناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا فلسفہ یہ ہے کہ اساتذہ یکسو ہو کر تدریسی مہارت میں اضافہ کریں اور مستقبل کے لیڈرزپیدا کریں۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے جس میں ریگولر اور پارٹ ٹائم اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ کوالٹی ایجوکیشن کے لیے اساتذہ کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت بہت اہم ہے۔ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق شروع کیے گئے اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد انداز تدریس، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور موثر تدریس کے خواص کو فیکلٹی میں یقینی بنانا ہے۔ اس سے تدریس، ٹیچنگ پلان، تدریس کے لیے میڈیا کا استعمال، طلباء وطالبات کی سیکھنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا جیسے اہم امور شامل ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام یقینا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قومی اور عالمی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا دائرہ کار الحاق شدہ کالجزاور ڈویژن بھر کے کالجز تک پھیلایا جائے گا۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کو ریفریشر کورس میں تبدیل کیا جائے تاکہ اساتذہ کرام سالانہ بنیادوں پر شریک ہو کر جدید تدریسی طریقہ کار سے مطابقت پید اکر سکیں۔

مزید پڑھیں