بہاول پور : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 2024 کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے ایشیا میں اہم پیش رفت کی ہے۔حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایشیا میں 125 ویں نمبر پرآئی ہے۔ 501-550 رینج سے 451-500 رینج پرترقی ایک مثبت پیشرفت ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہناہے کہ یونیورسٹی کی اپنی تعلیمی کامیابیاں، کارکردگی اور ساکھ کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔حالیہ رینکنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسد اللہ مدنی نے کہا کہ 2024 کے لیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ میں کامیابیاں متاثر کن ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مضامین کی درجہ بندی کے لحاظ سے پاکستان میں سوشل سائنسز میں 2ویں، انجینئرنگ میں 5ویں، بزنس اینڈ اکنامکس میں 6ویں، کلینیکل اینڈ ہیلتھ میں 5ویں، کمپیوٹر سائنس میں 10ویں، لائف سائنسز میں 10ویں اور فزیکل سائنسز میں 17ویں نمبر پر ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کامیابی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کاعملی اظہار ہے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔