رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام "صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنٰی کے خاتمہ کا عالمی دن
Advertisements
ترنڈہ محمد پناہ (نامہ نگار)رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام "صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنٰی کے خاتمہ کا عالمی دن”2نومبر بروز بدھ کو منایا جائے گا۔ سیمینار کے چیف گیسٹ ایم این اے وچئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن مخدوم سید مبین احمد ہوں گے۔اس سلسلے میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے اشتراک سے پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے موضوع پر ایک سیمینار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی محسن آباد میں 2نومںبر کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔جس کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کریں گے ۔سیمنار کے اختتام پر پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ کے اراکین میں یونیسکو کا ریسورس میٹریل بھی تقسیم کیا جائے گا ۔