Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ بہاول پور شہر کے مختلف مقامات پر آٹا سیل پوائنٹس کا معائنہ

Inspection of flour sale points in Bahawalpur

بہاول پور11/جنوری: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر آٹا سیل پوائنٹس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عدنان بدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمدطیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ چوک سرائیکی پر قائم سستا آٹا سیل پوائنٹ،ناصر فلور مل، بٹالہ فلور مل کا اچانک معائنہ کیا، آٹا سٹاک کا جائزہ لیااور آٹا کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سستا آٹا سٹالز اور دیگر دکانوں پر آٹا کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ بہاول پور کا روزانہ کا کوٹہ 1لاکھ 45ہزار دس کلوگرام بیگ کر دیا گیا ہے۔   اور ڈویژن بھر میں 1649مخصوص دکانوں اور 146سیل پوائنٹس پر حکومت کی جانب سے آٹا کا دس کلوگرام کا تھیلا 648/-روپے میں دستیاب ہے۔ کمشنر راجہ جہانگیر انورنے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھرپور کارروائی کر رہے ہیں اور گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈویژن بھر میں گراں فروشی پر 20لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں