اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف کے نواحی علاقے میں معصوم کم سن بہن بھائی کھیلتے ہوئے گھر کے قریب بارش کے پانی سے بھرے گہرے گڑھے میں گر گئے ، ڈوب کر جاں بحق ، گھر میں کہرام ، والدین غم سے نڈھال ، غشی کے دورے ، اہل علاقہ بھی سوگوار ۔ تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے خیر پور ڈاہا کی بستی حافظ کمال دین کے رہائشی اللہ بچایا کا کم سن 7 سالہ بیٹا فراز اور 6 سالہ بیٹی ثمینہ کھیلتے ہوئے گھر کے قریب گہرے گڑھے میں گر گئے جس میں حالیہ بارشوں کا پانی جمع تھا جس میں ڈوب کر وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں پانی میں تیرتے ہوئے اہل علاقہ نے دیکھ کر نکال لیں اور ورثاء کے حوالے کر دیا جو غم سے نڈھال ہو گئے والدین پر غم سے غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ معصوم کم سن بہن بھائی کی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی طرح پھیل گئی جس سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور اہل علاقہ بھی سوگوار ہو گئے یاد رہے کہ یہ گہرا گڑھا مٹی اٹھانے کی وجہ سے بنا تھا جس میں پچھلی بارشوں میں بھی پانی بھر گیا تھا جس میں ایک بچہ پہلے بھی گر کر ڈوب جانے سے جاں بحق ہو گیا تھا