Contact Us

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید نے محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر انتظام پہلا آٹیزم یونٹ کا افتتاح کیا

Inauguration of first autism unit managed by the Department of Special Education

بہاول پور:21/اکتوبر  سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے سلولرنرزبہاول پور میں محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر انتظام پہلا آٹیزم یونٹ کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ آٹیزم یونٹ بہاول پورکا قیام آٹیسٹک بچوں کے لئے ایک انتہائی اہم قدم ہے یہ سنٹر آٹزم کے شکار بچوں کی تشخیص اور تعلیم و تربیت کے مخصوص پروگرامز کے علاوہ سائیکلوجیکل، سپیچ، آکوپیشنل اورفیزیو تھیراپی کی سہولت مہیا کر ے گا۔علاوہ ازیں آٹزم کے متعلق آگاہی اور متاثرہ بچوں کی فیملیز کے لئے سپورٹیو سروسز مہیا کرے گا تاکہ آٹزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن نے آٹزم یونٹ کی ٹیم اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ زاہد مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس خولہ منہاس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور ہیڈماسٹرگورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے سلولرنرزبہاول پور محمد آصف اقبال بھی موجود تھے۔ 

مزید پڑھیں