Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے ہٹ لگا کر دوسرا ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا

Inauguration of 2nd South Punjab Inter-District Schools Hockey League

بہاول پور:11/ اکتوبر  مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم بہاول پور میں دوسرا ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی لیگ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے ہٹ لگا کر کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈی ای او تعلیم رشیداحمد چیمہ، اساتذہ، طلبا و طالبات، ہاکی کے کھلاڑی اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوٹا منوانے کے لیے ساؤتھ پنجاب انٹرڈسٹرکٹ سکولز ہاکی لیگ شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ نوجوان کھلاڑی بھرپورصلاحیت کے ساتھ اپنا کھیل پیش کریں اورملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاول پور ہاکی کے کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس خطہ میں نامور کھلاڑی پیدا ہوئے اور اس وقت قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا تعلق بھی بہاول پور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز اور بوائز ہاکی کے کھلاڑی اس لیگ میں شاندار کارکردگی اور کھیل میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ ڈی ای او ایجوکیشن رشیداحمد چیمہ نے خطبہ استقبالیہ میں ساؤتھ پنجاب انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی تفصیلات بارے بتایا کہ ہاکی لیگ کے میچ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاول پور، بہاو لنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں کھیلے جا رہے ہیں جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی گرلز اور بوائز کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید نے بتایا کہ دوسرا ساؤتھ پنجاب انٹرڈسٹرکٹ سکولز ہاکی لیگ کے پہلے روز مطیع اللہ خان ہاکی سٹیڈیم میں پہلا میچ گرلز ہاکی کی کھلاڑی ٹیموں بہاول پور نواب کا مقابلہ لودھراں کی جوان سے ہوگا۔ دوسرا مقابلہ بہاول پور براق گرلز ہاکی ٹیم کا مقابلہ وہاڑی کھلاڑی کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔ اسی طرح بوائز ہاکی کے مقابلہ میں پہلا میچ بہاول پور نواب اور لودھراں جوان کے مابین ہو گاجبکہ دوسرا میچ بہاول پور براق اور وہاڑی کھلاڑی کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں