اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر پاکستان کے ہرادارہ کو نشانہ بنایا حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh Group Photo

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نےکہاہےکہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر پاکستان کے ہرادارہ کو نشانہ بنایا، امریکہ کے خلاف بھی بیانیہ بنایالیکن اب وہ اقتدار کی خاطر دوبارہ امریکی غلامی کا طوق لینے پر آمادہ ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کا مطمع نظر فقط صرف اقتدار کا حصول ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفادکو اولیت دیں ان کے حقیقی آزادی مارچ کا بیانیہ ان کے اپنے یوٹرن کے باعث فلاپ ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، زمیندار اعلیٰ جام شاہ محمد نہآیا ،رانا ساجد غفار ، مہر محمد رفیق اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حسن عسکری شیخ نے مزیدکہا کہ  وطن عزیز لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ملکی استحکام  اور ترقی کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا  ملک میں امن افواج پاکستان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

مزید پڑھیں