چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں ملکی سیاست میں بھی اب ان کا کردار بھی ختم ہونے کو ہے،وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک کی بقاء،استحکام اور معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور جدوجہد کرہے ہیں اور بہت جلد ان کے ثمرات عوام دیکھے گی اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ولی عہد اسعد علی شیخ کے ہمراہ عید ملنے کے لئے آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کا ذمہ دار عمران خان اور ان کی نااہل ٹیم ہے جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گئی آئی ایم ایف سے بدترین معاہدے کرنے والے آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں حالانکہ اب یہ بات دنیا پر عیاں ہوچکی ہے کہ ملکی معیشت کی بربادی کی بنیادی وجہ پی ٹی آئی کے دور میں بنائی گئی ملک و عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور کامیابی کے بعد ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ملاقات کرنے والوں میں جام شاہ محمد نہایا ، جام ساجد جھلن ، مہر محمد رفیق ، حاجی اللّٰہ دتہ پنوار ، ملک اللّٰہ بخش بوہڑ ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید ، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر موجود تھے ۔