سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کو غسل دے کر چادر پوشی سے کیا
اوچ شریف: مخدوم حضرت سید جلال الدین حسین المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشت حسنی الحسینی نقوی البخاری کی اس دنیا میں تشریف آوری 707ھ بخارا میں ہوئی – مخدوم جہانیاں جہانگشت نے دعوت اسلام اور فیاض برکات سے اسلام کا سر بلند کیا – مخدوم سید جہانیاں جہانگشت کا وصال مبارک 785ھ اوچشریف میں ہوا اور آپکا مقبرہ بھی یہاں ہی ہے -آپکا عرس مبارک ہر سال 10٫11٫12 ذی الحجہ کو بہت جوش و خروش سے منایا جاتا جس میں دنیا بھر سے زائرین، مریدین اور عقیدت مند اس میں بھر پور شرکت کرتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال میں مخدوم سید جلال الدین حسین المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری کے عرس موقع پر دربار کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے رسومات کا آغاز کیا – سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم سید حسن زمرد حسین بخاری اور دربار کے ولی عہد
نے دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور خوشبو سے معطر کیا جسکے بعد چادر پوشی اور تاج پوشی کی گئ
دربار عالیہ جلالیہ شیر شاہ سرخپوش بخاری کو برقی لائٹو ں سے سجایا گیا اور دربار پر چراغاں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں زائرین نے کافی تعداد میں شرکت کی اسکے علاوہ مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری، مخدومزادہ سید شہباز زمرد بخاری، مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف ،مخدوم سید لیاقت حسین بخاری
مخدوم سید ثقلین حیدر بخاری، مخدوم سید ذوالقرنین حیدر بخاری، مخدوم سید حسنین حیدر بخاری، ،مخدوم سید فیصل مسرت بخآری ،مخدوم سید ساجن منور بخآری ،مخدوم سید رضا حیدر بخآری ،مخدوم سید زین راجہ بخآری ،سید حامد بخآری ودیگر معزز دوست موجود تھے