ہمیں اب آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا ، ہم نے تو جیسے تیسے زندگی گزار لی اب اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں کر سکتے, صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جہانگیر مخلص سے گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے نامزد امیدوار حسن عسکری شیخ کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، گزشتہ روز انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع جھوک فرید موضع لعلو نائچ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جہانگیر مخلص کے پاس گئے ان سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے علاقے کو ایک پیج پر اکٹھے ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، ہمارے علاقے میں کوئی ہسپتال نہیں ایمرجنسی کی صورت میں ہمیں 80 کلومیٹر کا سفر طے کرکے بہاولپور جانا پڑتا ہے ، چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج منظور ہونے کے باوجود اس کا فنڈ کسی اور مد میں ٹرانسفر کرا دیا گیا ہے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہمیں اب آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا ، ہم نے تو جیسے تیسے زندگی گزار لی اب اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال یونین کونسل کلاب کے علاقوں کی ہے ، پانی نہ ہونے کی وجہ سے سونا اگلتی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں جس طرح تحصیل یزمان کے مسائل حل ہوئے ہیں اسی طرح ہم اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ، اس موقع پر سابق کونسلر ملک ذوالفقار علی نائچ ، سماجی کارکن پیرانڈتہ بلوچ بھی موجود تھے ، قبل ازیں انہوں نے موضع رام کلی میں ملک محمد اجمل رڈ سابق کونسلر اور ملک حسن رڈ و دیگر سے بھی ملاقات کی ۔