Contact Us

اوچشریف مخدوم ظفر حسن گیلانی کی قیادت میں گیلانی دھڑے کا پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان

Makhdoom Syed Zafar Hassan Gillani group announces to support Independent candidate Prince Bahawal Khan Abbasi
پرنس بہاول خان عباسی اوچ شریف میں سابق چیرمین بلدیہ مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان کی میزبانی میں منعقدہ پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے

میرے صادق گڑھ پیلس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں اس بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں اور افسانے تراشے جاتے ہیں پرنس بہاول عباس خان عباسی

,میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی نے اوچ شریف کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز ہمیشہ اوچ شریف کے گیلانی اور بخاری خاندانوں کی میزبانی میں کیا-نواب صاحب نے 1989 میں سب سے پہلے اوچ شریف کو سوئی گیس کا منصوبہ دیا جبکہ احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کو سوئی گیس کی سہولت بعد میں مہیا کی گئی

میرے والد نواب صلاح الدین عباسی نے اوچشریف اور چنی گوٹھ کے تین بڑے خاندانوں کے افراد کو ایم این اے اور چیئرمین ضلع کونسل کے منصب پر فائز کرایا ان کی انگلی پکڑ کر انہیں ہر جگہ متعارف کرایا اور ان کی کامیابی کے لیے شب و روز جدوجہد کی

میں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے تینوں صاحبزادگان کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے موجودہ انتخابی معرکے میں میری بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ، ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اوچشریف میں تعمیرو ترقی کے ایک نئے دور کا اغاز کیا جائے گا اوچ شریف اور اس کے نواحی علاقوں میں پرچوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے ،پرنس بہاول عباسی کا
اوچ شریف میں پروقار تقریب سے خطاب کے دوران واشگاف اعلان

اوچ شریف کے عوام پرنس بہاول عباسی کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرائیں تاکہ قبضوں اور انتقامی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے ، ہم پرنس بہاول عباسی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سابق چیرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن کیلانی مخدوم سید احسن گیلانی،مخدوم سید عثمان گیلانی کا پروقار تقریب سے خطاب شہر اور مضافاتی علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مسلم لیگی رہنما شہزاد خاکوانی نے بھی انتخابی اجتماع سے خطاب کیا

اوچشریف (نامہ نگار ) تاریخی شہر اوچ شریف میں سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی قیادت اور ان کے صاحبزادگان مخدوم سید احسن گیلانی اور مخدوم سید عثمان گیلانی کی میزبانی میں ایک منعقدہ پر وقار تقریب میں گیلانی خاندان کے بڑے دھڑے نے اپنے ساتھیوں سمیت این اے 166 کے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا تقریب میں شہریوں کے علاوہ نوا حی مواضعات سے بھی بڑی تعداد میں سرکردہ افراد اور عام لوگوں نے شرکت کی

 امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے خطاب میں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے تینوں صاحبزادگان اور  بخاری خاندان کی شخصیات کے علاوہ اس تقریب میں شریک تمام افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نواب صلاح الدین عباسی ہمیشہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز اوچشریف کے گیلانی اور بُخاری خاندانوں کی میزبانی میں منعقدہ تقریبات میں شرکت سے کیا کرتے تھے 

سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم سید احسن گیلانی اور مخدوم سید عثمان گیلانی تقریب میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں


انہوں نے کہا کہ نواب  صلاح الدین عباسی نے ہمیشہ اوچ شریف کو اپنا گھر سمجھا انہوں نے 1989 میں احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کی بجائے سب سے پہلے اوچشریف کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ دیا اسی طرح انہوں نے 1999 میں جب عملی سیاست کو خیر آباد کہنے کے بعد عوامی نمائندوں کو اگے لانے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اوچ شریف اور چنی گوٹھ کے تین بڑے خاندانوں کی تین شخصیات کو ایم این اے اور چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور کے منصب پر فائز کرایا -, انہوں نے ان تینوں شخصیات کا نام نہیں بغیر کہا کہ میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی نے  ان تینوں کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیا ان کی انگلی پکڑ کر انہیں ہر جگہ متعارف کرایا

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان کی میزبانی میں منقدہ پروقار تقریب میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی اور دیگر اہم شخصیات سٹیج پر موجود ہیں


پرنس  بہاول عباسی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس مرتبہ اوچ شریف کے دونوں گیلانی اور بخاری خاندانوں کی شخصیات میرے ہم سفر ہیں- انہوں نے کہا کہ میری رہائش گاہ اور دفتر صادق گڑھ پیلس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں اس بارے میں جھوٹی افوائیں پھیلائی جاتی ہیں  اور افسانے  تراشے جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے- پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ انشاءاللہ وہ عوام کے تعاون سے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اوچ شریف اور اس کے نواحی  علاقوں میں پرچوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے- امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ انشاءاللہ آپ کے تعاون سے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد بلا تفریق و بلا تخصیص ترقیاتی منصوبے علاقے میں مکمل کیے جائیں گے اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان کی جانب سے پرنس بہاول عباسی کی حمایت میں منعقد کی گئی تقریب کے شرکاء کا کا ایک گوشہ


سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرنس بہاول عباسی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوام قبضوں اور انتقامی سیاست کے خاتمے کے لیے پرنس بہاول عبّاسی کو ایم این اے منتخب کریں تاکہ علاقے کی قسمت بدلی جا سکے- انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اوچشریف اس کے نواحی علاقوں میں  صورتحال انتہائی گھمبیر  ہے اور غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں-ان تمام مسائل کے حل کے لیے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو پرنس بہاول عباسی کی موجودگی کی صورت میں آپ کے سامنے موجود ہے -پرنس بہاول خان عباسی کے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کا ماضی آپ سب کے سامنے ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنے دور نمائندگی میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا- مخدوم سید ظفر حسن گیلانی نے کہا کہ ہم 8فروری کے انتخابات میں
پرنس بہاول عبّاسی کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں شہر اوچشریف کے علاوہ مضافاتی علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے

مزید پڑھیں