Contact Us

تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں صبح شام گائنی کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں جبکہ دیگر طبی سہولیات بھی میسر ہیں میڈیکل سپرٹنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری

Dr. Arif Ghori giving a briefing to journalists

ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مفت گائنی کے آپریشن صبح شام کئے جاتے ہیں نارمل ڈیلیوری کیلئے گائنی اسپیشلسٹ ہمہ وقت موجود رہتے ہیں اس کے علاوہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں ان خیالات کا اظہارتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پورشرقیہ کے عہدیداران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں نہ صرف صبح کے اوقات آٹھ تا دو بجے دوپہر گائنی او پی ڈی اور زچہ بچہ کے اپریشن مفت ہوتے ہیں بلکہ شام کے اوقات میں بھی دو تا اٹھ بجے رات نارمل ڈلیوری اور زچہ بچہ کے لیے اپریشن اور گائنی او پی ڈی کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔اس مقصد کے لیے شام کے اوقات میں نارمل ڈلیوری اور اگر کسی وجہ سے نارمل ڈلیوری ممکن نہ ہو تو اپریشن کے لیے گائنی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور بے ہوشی کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو کہ شام کے اوقات میں موجود ہوتی ہے ۔یہ سہولت نہ صرف ہیلتھ کارڈ پر مفت دستیاب ہے بلکہ جن مریضوں کا ہیلتھ کارڈ نہ ہے ان کے لیے بھی مفت دستیاب ہے ۔اس معلومات کو تمام لوگوں کو بتائیں تاکہ احمد پور شرقیہ کے عوام اس سہولت سے مفت استفادہ حاصل کر سکیں

مزید پڑھیں