سمہ سٹہ (ملک طارق )کراچی سے آنے والے مال ٹرین کلانچ والا ریلوے اسٹیشن پر انجن بریک فیل ہونے پر پٹری سے اتر گئی کھاد سے لوڈ چاربوگیاں الٹ گئیں مال ٹرین کا انجن زمین میں دھنس گیا اپ سائیڈ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تفصیل کے مطابق کراچی سے آکر تاندلیاں والا فیصل آباد جانے والی مال ٹرین صبح چار بجے سمہ سٹہ کے نواحی علاقہ کلانچ والا ریلوے اسٹیشن پہنچی تو انجن کی اچانک بریک فیل ہونے پر مال گاڑی سینڈ لوپ لائن پر چڑھ گئی انجن پٹری سے اتر کر زمین میں دھنس گیا کھاد بھری ہوئی چار بوگیا الٹ گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا