احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )احمد پور شرقیہ کے پانچ سالہ عدیل کے اغوا اور مبینہ قتل کے بعد خانپور کٹورہ سے لاش ملنے کے واقعے پر پورے احمد پور شرقیہ میں سوگ کی فضا برقرار ہے اج معصوم بچے کا نماز جنازہ عظمت سلطان میں ادا کر دی گئی اس موقع پر مرحوم کے والد ویگن ڈرائیور اور دیگر لواحقین کے رقت امیز مناظر دیکھنے کو ملے ہیں دو یوم قبل معصوم عدیل اچانک غائب ہو گیا تھا جس کی تلاش میں اس کے وارثان ڈھونڈتے رہے مگر کل ان کے معصوم بچے کی لاش نہر خانپور کٹورہ سے برامد ہوئی اس سنسنی خیز قتل کے پیچھے کیا محرکات ہیں پولیس ابھی تک تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ممبر امن کمیٹی حاجی محمد یوسف کھوکھر نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور معصوم بچے کے قتل کے ملزمان کو ٹریس کیا جائے اور اس اندھے قتل کا سراغ لگایا جائے جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ان کے گھر کے باہر روڈ پر مختصوص سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کھوج لگائے جائے بیمار جنازہ میں میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن نائب صدر جاوید احمد مغل جان محمد چوہان اغا محمد سلیم یاسر سلیم بھٹی فرحان حمید قریشی سید ناصر محمود رضوی صدر پریس کلب مکی حیدر جلوانہ جنرل سیکرٹری پریس کلب اور شہر بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ان کے لواحقین مرحوم کے والد کے علاوہ اس کے چچا صحافی محمد کامران کلال سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا