Contact Us

پنجاب میں فن موسیقی کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈویژنل سطح پر منعقد ہونے والا پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی

First Punjab Music Contest at divisional level concluded in Punjab Arts Council Bahawalpur

ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید اور ممتاز شاعر، ادیب، صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر نصراللہ خان ناصرتقریب کے مہمان خصوصی تھے

چیئرمین شعبہ ایگریکلچر ڈاکٹر نوید ملغانی، سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر نذیر خالد، آرٹسٹ طاہرہ خان، ماہرتعلیم سیدہ تسنیم گیلانی، سینئر گلوکار نادر شاہ بخاری اور طلباء کی کثیر تعداد تقریب  میں شریک ہوئی


بہاول پور:12/ مئی: پنجاب میں فن موسیقی کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈویژنل سطح پر منعقد ہونے والا پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی اختتام پذیر ہو گیا۔ پنجاب کی نئی آوازوں کی تلاش کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے زیر اہتمام بہاولنگر، رحیم یار خان اور بہاولپور میں ضلعی سطح کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ضلعی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں نے ڈویژنل مقابلے میں حصہ لیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید اور ممتاز شاعر، ادیب، صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر مہمان خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض آغا صدف مہدی نے ادا کیے۔ اس مقابلے کے لیے استاد اعجاز توکل خاں، عاصمہ نذر اور شہزاد انور قیمی نے ججز کے فرائض انجام دیے۔ مقابلے کے موسیقاروں میں منظور جورا، مجاہد علی، محمد عمران اور شاہد علی شامل تھے۔ ڈویژنل سطح کا مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا جس میں اویس بابر پہلی، نادے علی دوسری اور زین علی نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژنل سطح کا مقابلہ موسیقی خواجہ فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار تشکر کے لیے ڈایریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کہ ضلعی اور ڈویژنل سطح کے مقابلے میں ضلعی انتظامیہ نے بہت تعاون کیا۔ انھوں نے ڈویژنل ڈایریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید کا شکریہ ادا کیا۔ سجاد حسین نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اور اس کی تمام انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقابلے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون کیا۔ سجاد حسین نے مزید کہا کہ بہاولپور ڈویژن کا ٹیلنٹ صوبائی سطح پر بھی کامیابی حاصل کرے گا۔ ڈایریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر آرٹس کونسل بہاولپور کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ اس مقابلے کے ذریعے خداداد صلاحیت کو تلاش کرنے کا موقع ملا۔ ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ یقینا بہاولپور ڈویژن ٹیلنٹ کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ممبربورڈ آف مینجمنٹ پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر نے کہا کہ آج کے اس مقابلے میں خوبصورت آوازوں کو سننے کا موقع ملا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر میوزک توحید احمد انس نے بھی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور نتائج کو بہترین قرار دیا۔ چیئرمین شعبہ ایگریکلچر ڈاکٹر نوید ملغانی، سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر نذیر خالد، آرٹسٹ طاہرہ خان، ماہرتعلیم سیدہ تسنیم گیلانی، سینئر گلوکار نادر شاہ بخاری اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں اعزاز شیلڈز اور مقابلے میں شریک نوجوان گلوکاروں میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں