Contact Us

رحیم یار خان میں کسانوں پر فائرنگ کا واقعہ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کاجانی نقصان پر اظہار افسوس

Punjab cabinet approves the procurement of 32 thousand cameras for election monitoring

 ڈاکوؤں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کاحکم، شہید کانسٹیبل محمد قاسم اورشہیدکانسٹیبل جام ارشادکی قربانیوں کو خراج عقیدت

انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب،ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لئے اضافی فورس کو تعینات کیا جائے، زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

شہید کانسٹیبل محمدقاسم اورشہید کانسٹیبل جام ارشاد نے بہادری کیساتھ ڈاکوؤں کامقابلہ کیا، پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں:محسن نقوی

قوی
لاہور29 نومبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمدقاسم اور کانسٹیبل جام ارشاد کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی کہ ڈاکوؤں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے۔ ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور ان کے قلع قمع کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد قاسم اور شہید کانسٹیبل جام ارشادکے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا اورکہاکہ شہداء نے بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کامقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں محمدقاسم اور جام ارشاد کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔شہیدکانسٹیبل محمد قاسم او رشہید کانسٹیبل جام ارشاد نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہو ں نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کانسٹیبل محمدقاسم اور شہید کانسٹیبل جام ارشاد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور حکومت شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرے گی اور ان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی کانسٹیبلز محمد آصف،نوید،عبدالرزاق، محمد سرور اور دیگر زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں