Contact Us

زمینداروں و کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں کسان سہولت سنٹرز قائم :ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

farmer Facilitation Centers established

کسان سہولت سنٹر تحصیل یزمان کے اچانک دورے کے موقع پراظہارخیال اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ زمینداروں و کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں  کسان سہولت سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں اعلیٰ کوالٹی کی کھاد اور سپرے سمیت کپاس کے اعلیٰ کوالٹی کے بیج مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں تاکہ کاشتکار و زمیندار کپاس کی بہتر پیداور حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کسان سہولت سنٹر تحصیل یزمان کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل یزمان ظہور احمد اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور زمیندار و کاشتکار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے زمینداران و کاشتکاران سے ملاقات کی اور انہیں کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے  بتایا کہ تحصیل یزمان میں  کسان سہولت سنٹر مرکزی مارکیٹ یزمان کے مقام پر قائم ہے جہاں محکمہ زراعت توسیع کا نمائندہ آنے والے زمینداران و کاشکاران کو کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے معلوماتی لٹریچر فراہم کرنے اور مکمل رہنمائی کے لیے تعینات ہے. 

 انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسان سہولت سنٹر پر کپاس کے اعلیٰ کوالٹی کے بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے زمینداران و کاشتکاران کے لیے باقاعدگی سے فارمرز تربیتی ورکشاپس منعقد کرائی جائیں۔ نیز سہولت سنٹر پر آنے والے زمینداروں و کاشتکاران کو کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے حوالے سے معلوماتی لٹریچر کی فراہمی سمیت ان کی درست اور مکمل رہنمائی بھی کی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے کپاس کے کھیتوں میں جاکر کپاس کی فصل کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔

farmer Facilitation Centers established

مزید پڑھیں