Contact Us

ضلع بھر میں ستمبر 2023ء سے 12 ستمبر کے دوران لاکھ 17ہزار 821یونٹس بجلی کی چوری پکڑی گئی

DC Zaheer Anwar Jappa

بجلی چوری کے کیسز رپورٹ ہونے پر متعلقہ تھانہ جات میں 118 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور 2 افراد کو گرفتاربھی کیا گیا — بجلی چوری کرنے پر اب تک9 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد رقم جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی ہے

بہاول پور:13/ستمبر ( )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت ضلع بھر میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے ارکان فیلڈ متحرک ہیں اور بجلی چوری کے کیسز موصول ہونے پر فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ اور میپکو کے افسران کی جانب سے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔7 ستمبر 2023ء سے 12 ستمبر کے دوران ضلع بھر میں بجلی چوری کے کیسز رپورٹ ہونے پر متعلقہ تھانہ جات میں 118 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور1لاکھ 17ہزار 821یونٹس بجلی کی چوری پکڑی گئی۔یاد رہے کہ بجلی چوری کرنے پر اب تک9 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد رقم جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی ہے اور 2 افراد کو بجلی چوری کے جرم میں گرفتاربھی کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنربہاو ل پور نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے بھر پورانداز میں کام کیا جائے اوربجلی چوروں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔

مزید پڑھیں