صدر کے عہدہ کے لئے سردارنذر حسین اسلم، ند یم خان بربرا، اورملک مجیب الرحمن مڑل، کے درمیان مقابلہ ہے
جنر ل سیکرٹری کی نشت پر شہزاد گل نیازی، اور محترمہ پروین عطا ء ملک ایڈووکیٹ ، کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) بارایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے صدر ودیگر عبدیداروں کے چناؤ کے لئے الیکشن آج ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے انتخابا ت آج بروز ہفتہ منعقد ہوں گے۔ صدر کے عہدہ کے لئے سردارنذر حسین اسلم، ند یم خان بربرا، اورملک مجیب الرحمن مڑل، کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ جنر ل سیکرٹری کی نشت پر شہزاد گل نیازی، اور محترمہ پروین عطا ء ملک ایڈووکیٹ ، کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ جس کے بعد چیئرمین الیکشن بورڈ سید تصدق عباس بخاری نتائج کا اعلان کریں گے۔