Contact Us

احمدپورشرقیہ میں بھی عید الضحیٰ مذہبی جو ش وخروش سے منائی جائے گی۔

Ahmedpur East

احمدپورشرقیہ (  نامہ نگار)  پورے ملک کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی  بروز جمعرات عید الضحیٰ مذہبی   جو ش وخروش سے منائی جائے گی۔ عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ محمود پار ک میں ہوگامرکزی عید گاہ محمود پارک میں عیدالاضحی کی نماز صبح 7 بجے مفتی عبدالباسط پڑھائیں گے، عید گا ہ ڈیر ہ نواب صاحب میں مفتی  محمد محسن فیضی سات بجے عید نما ز پڑھائیں گے مرکزی عید گاہ چونگی پیراہ   میں پروفیسر اسرائیل خان  فاروقی ، چھ بجکر پنتالیس منٹ پر عید نماز پڑھائیں گے۔ بلا ل مسجد شاد ماد کالونی میں سات بجے عید  نماز ہوگی۔جامع مسجد دار السلام المعروف بلوچ والی نزد ملت کالج عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6 بجے ادا کی جائے گی,جامعہ حکیم الاسلام چشتیہ عیدالاضحی کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی،اہلحدیث حمزہ ٹاون گراؤنڈ میں عیدالاضحی کی نماز صبح 6 بجے ادا کی جائے گی،جامعہ عمر بن عبدالعزیز توحید چوک اچ روڈ عیدالاضحی کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی،دفتر وابڈا فرسٹ ڈوین کچہری روڈ عیدالاضحی کی نماز صبح 6:15 بجے دا کی جائے گی جامع الحنیف علیہ السلامیہ گلشن حسین  میں عیدالاضحی کی نماز صبح 5:45 پر ادا کی جائے گی،مرکزی جامع مسجد غلہ منڈی میں عیدالاضحی کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ عقب تھانہ میں عید کی نماز 06:30 بجے ادا کی جائے گی۔مدینہ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں مولانا غلا م محمد پونے سات بجے عید  نما ز پڑھائیں گے۔ مدرسہ تحفیظ القرآن میں قاری   محمد عمر ،ساڑھے چھ بجے عید نماز پڑھائیں گے۔ جا مع مسجد محلہ عباسیہ میں قاری بشیر احمد سا ت بجے عید کی نماز پڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں