Contact Us

علاقائی صحافت کے فروغ کیلئے نمائندگان خبر نگاری کی فنی مہارت حاصل کریں احسان احمد سحر

Ehsan Ahmed Sehar chairs Ahmedpur Union of Journalists AhmedpurEast monthly meeting.

وقت کی ضرورت ہے کہ نمائندگان علاقائی مسائل اجاگر کریں اورعلاقے کے عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلیٰ کا یونین کے ماہانہ اجلاس سے خطاب

پریس کلب احمد پور شرقیہ کی غیر جمہوری باڈی ہٹ دھرمی کو پس پشت ڈال کر پریس کلب کے صاف شفاف انتخابات کرائے , شہریوں اور اداروں میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کریں، صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب


  اجلاس  میں صحافیوں کے اجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے آئندہ 9 ماہ کے مختلف پروگراموں کی اتفاقِ رائے سے منظوری دی گئی  


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے یونین کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا علاقائی صحافت کے فروغ کیلئے نمائندگان خبر نگاری کی فنی مہارت حاصل کریں، واقعات کی درست رپورٹنگ سے عوام تک مکمل اور صحیح معلومات پہنچیں گے، وقت کی ضرورت ہے کہ نمائندگان علاقائی مسائل اجاگر کریں اور آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں، احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے کہا کہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کی غیر جمہوری باڈی کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ہٹ دھرمی کو پس پشت ڈال کر پریس کلب کے صاف شفاف انتخابات کرائیں، جمہوری روایات کو زندہ رکھیں، شہریوں اور اداروں میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کریں، دریں اثناء صحافیوں کے اجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے آئندہ 9 ماہ کے مختلف پروگراموں کی اتفاقِ رائے سے منظوری دی گئی، اجلاس کے اختتام پر سرپرست محمد سلیمان فاروقی کے بہنوئی عبدالصمد شکرانی، خلیل الرحمٰن کھوکھر کی خوش دامن، دوست محمد قریشی کی بھانجی اور دیگر صحافیوں کے فوت شدگان قریبی رشتہ داروں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، اجلاس میں سرپرست محمد سلیمان فاروقی ، جنرل سیکرٹری دوست محمد قریشی ، احمد علی چوہدری ، حمیداللہ خان عزیز ، عمران لاڑ ، محمد یوسف غنی قریشی ، محمد ظفر خان بلوچ ، ملک راشد چنڑ ، خلیل الرحمٰن کھوکھر ، شہزاد رزاق کھرل ، طاہر سنگھیڑا ، زبیر فاروقی ، امتیاز حیدری ، شیخ وقاص ، جمیل محمود اور دیگر نے شرکت کی

مزید پڑھیں