احمد پور کا رہائشی سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ذیشان بُھٹہ منشیات سمیت چنی گوٹھ میں گرفتار
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ غلام مصطفیٰ خان بلوچ کی ہدایت پر سب انسپکٹر چودھری نعیم نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش رنگ ہاتھ پکڑا گیا۔پولیس تھانہ چنی گوٹھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ذیشان بُھٹہ منشیات سمیت گرفتار۔
ملزم ذیشان بُھٹہ احمد پور کا رہائشی ہے اور احمد پور کے گردو نواح چنی گوٹھ تک منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم ذیشان بُھٹہ سے مزید تفتیش جاری۔ ملزم کے قبضہ سے 1600گرام منشیات برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر۔
Advertisements
جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔