Contact Us

کمشنر نادر چٹھہ کے جنرل بس سٹینڈ کی تزئین و مرمت اور موجود سہولیات میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات

Divisional heades brief Commissioner Bahawalpur Division about their departments functioning.

کمشنر بہاول پور ڈویژن کو سوشل ویلفیئر و بیت المال بہاولپور ڈویژن کے بارے میں محکمانہ بریفنگ دی گئی

  کمشنر بہاو ل پور ڈویژن نادر چٹھہ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بارے بریفنگ لی

۔
بہاول پور:21/ مارچ :کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے جنرل بس سٹینڈ کی تزئین و مرمت اور موجود سہولیات میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور خلاف ورزی پر کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات میونسپل کارپوریشن بہاول پور بارے جائزہ اجلاس اور بریفنگ کے دوران دیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹس کی مکمل بحالی کے اقدامات کیے جائیں اور پبلک سیکٹر کے تعاون سے نئے پوائنٹس بھی تعمیر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور شہر کا ماسٹر پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور پارکنگ ایریا اور گرین بیٹس میں نصب شدہ غیر قانونی بل بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے کمشنر نادر چٹھہ نے شعبہ ریگولیشن اور پلاننگ کے میونسپل آفیسرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں کمی کی رپورٹ مرتب کریں اور اس بارے میں قانونی مشاورت اور فائنل رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے نقشہ برانچ کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تمام ریکارڈ سکین کر کے کمپیوٹر سسٹم میں محفوظ کریں اور تمام نقشہ جات کوبھی سکین کر کے محفوظ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھا جائے اور بس سٹینڈ کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر کو فوری طور پر صاف کیا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں سیوریج کے نظام کو مکمل طور پرصحیح کیا جائے۔ اجلاس میں چیف آفیسر میاں اظہر جاوید،میونسپل آفیسر فنانس داؤد توقیر، میونسپل افیسر پلاننگ وقار الحسن،میونسپل آفیسر ریگولیشن زوہیب لغاری اور محمد انور موجود تھے۔
بہاول پور:21/ مارچ:  کمشنر بہاول پور ڈویژن نادرچٹھہ کو سوشل ویلفیئر و بیت المال بہاولپور ڈویژن کے بارے میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سحر صدیقہ نے سوشل ویلفیئر ادارہ جات اور پروجیکٹس کی خدمات کے حوالہ سے تفصیلات بتائے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر ِاہتمام یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے دو ادارے دارالاطفال زنانہ و مردانہ کام کر رہے ہیں جن میں بچوں کو خوراک،لباس، رہائش اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں دارالامان جو عدالتی کیسز والی خواتین کو شیلٹر مہیا کرتا ہے اور دارالفلاح بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معذور افرا د کی نگہداشت کیلئے ایک ادارہ نشیمن بھی کام کر رہا ہے جس میں معذور افراد کو مختلف ٹریڈز ہنرز کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئرضلعی اور تحصیل سطح پر میڈیکل سیکٹر اور این جی اوز پر بھی کام کر رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی بھی کام کر رہی ہے جس میں بیواؤں، یتیموں، معذور اور مستحق افراد کو مالی امداد مہیا کی جاتی ہے۔
بہاول پور:21/ مارچ : کمشنر بہاو ل پور ڈویژن نادر چٹھہ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پرانچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوشابہ ملک نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں 80سے زائد بچے مقیم ہیں جنھیں حکومت پنجاب کی جانب سے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر بہاول پور نے اس موقع پر کہا کہ یہ بے سہارا بچے ہماری ذمہ داری ہیں اور ان کی بہتر نگہداشت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں