Contact Us

. ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

DC BWP Zahid Pervaiz Warraich

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے جائزے کے بعد ان کی منظوری دی گئی

بہاول پور:9/ ستمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-2023ء کے تحت سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے جائزے کے بعد ان کی منظوری دی گئی جن کا تخمینہ لاگت مجموعی طور پر 126.563ملین روپے ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی محکموں کے افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کریں اور تمام امور صاف شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-2023ء کے تحت سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں میں شیلٹرلیس سکولوں کی تعمیر،مسنگ فیسلٹی کی فراہمی،خستہ حال اور خطرناک سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی تعمیراور جزوی خستہ حال سکولوں کی تعمیر ومرمت کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں