Contact Us

ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 ضلع رحیم یارخان کے شہروں اور قصبات میں زور شور سے جاری

Digital South Punjab Road Show 2022 in Rahim Yar Khan

رحیم یار خان میں بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اس موقع پرمہمان خصوصی تھے

ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 ضلع رحیم یارخان کے شہروں اور قصبات میں زور شور سے جاری ہے اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کر رہاہے۔ گزشتہ رات ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا افتتاح صادق آباد تحصیل کی سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ ہوا۔ آج دوسرے دن رحیم یار خان میں بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ وائس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے آئی ٹی ماہرین، انٹر پرینیورز اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ اہم افراد موجود تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نالج اکانومی کے دور میں ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو جنوبی پنجاب کے نالج ورکرز کو عالمی مارکیٹ پر لانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب میں گزشتہ 8 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس خطے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے اور ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب مہم کے ذریعے یہ نوجوان جنوبی پنجاب کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 8سال قبل انہوں نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام اور تعمیر کے سلسلے میں کام کا آغاز کیا تو اس خطے کی پڑھے لکھے نوجوانوں نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور 4 سال کے مختصر عرصے میں نا ممکن کو ممکن بناتے ہوئے جنوبی پنجاب کے آخری ضلع میں عالمی معیار کی ایک بہترین یونیورسٹی قائم کر دی۔ اب انہی نوجوانوں نے جنوبی پنجاب کو آئی ٹی کا ہب بنانے کا بیڑا اٹھا یا ہے اور انہیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے یقین اور عزم سے اس خطے کو دنیا میں آئی ٹی کا مرکز بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبہ جات کو آئی ٹی سے منسلک کرنے سے اس خطے کی تقدیر بدلی سکتی ہے اور سماجی اور معاشی ترقی کا ایک عظیم سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو اس خطے میں خوشحالی لائے گا۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو مہم کے ذریعے پالیسی میکرز، فیصلہ سازوں اداروں کو اس خطے کے ٹیلنٹ سے آگاہی حاصل ہو گی اور اس خطے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور آئی ٹی انٹر پرینیورز کی سرپرستی اور ان کوقومی اور عالمی مارکیٹ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجیدنے کہا کہ اس سیکٹر میں اربوں ڈالر کا پوٹینشل موجود ہے اور ای بزنس کے ذریعے یہ خطہ عالمی مارکیٹ سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ان کی کاوش یہی ہے کہ پورے پاکستان سے ماہرین کو یہاں لا کر مقامی انٹرپرینیورز سے ملایا جائے اور رابطے کا ایک مربوط نظام تشکیل دے کر ایک ایسی نیٹ ورکنگ کی جائے جو انہیں عالمی اکانومی کے ساتھ جوڑ دے۔ اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں نے سٹالز لگائے جہاں نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں