Contact Us

ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی کے سب کیمپس لیاقت پور میں تقریب

Digital South Punjab Road Show 2022 Ceremony at Islamia University Liaquatpur Campus

بہاول پور:ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سب کیمپس لیاقت پور میں تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رضوان مجید ڈائریکٹر لیاقت پور سب کیمپس ڈاکٹر محمد اورنگزیب اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے آئی ٹی ماہرین، انٹر پرینیورز اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ اہم افراد موجود تھے۔ ڈیجیٹل ساوتھ پنجاب روڈ شو کے بانی ڈائریکٹر آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رضوان مجید نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جنوبی پنجاب میں گزشتہ 8 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خان میں خدمات کے بعد ان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا چارج دیا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی میں اب 65 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کاوشوں اور کوششوں سے اسلامیہ یونیورسٹی کا شمار ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے اب لیاقت پور میں بھی سب کیمپس فنگشنل کردیاگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت پور کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے لیاقت پور میں آئی ٹی کا پوٹینشل موجود ہے ان کی کاوش یہی ہے کہ پورے پاکستان سے ماہرین کو یہاں لا کر مقامی انٹرپرینیورز سے ملایا جائے اور رابطے کا ایک مربوط نظام تشکیل دے کر ایک ایسی نیٹ ورکنگ کی جائے جو انہیں عالمی اکانومی کے ساتھ جوڑ دے۔ اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں نے طلباء و طالبات کو آئی ٹی بارے مختلف سکلز اور سٹوریز بارے بتایاگیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے،ڈائریکٹر لیاقت پور کیمپس ڈاکٹر محمد اونگزیب نے بانی ڈیجیٹل ساوتھ پنجاب روڈ شو رضوان مجید اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں