ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے
احمد پور شرقیہ + بہاول پور:14/جون : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی، پیتھالوجیکل لیب، وارڈز اور دیگر شعبہ جات میں گئے۔ انہوں نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ احمد ندیم ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ منیر شہید چوک اور دیگر مقامات پر گئے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر احمدپورشرقیہ میں موجود پارکس میں بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور پودوں کی دیکھ بھال پر توجہ دی جائے اور پودوں کو پانی باقاعدگی سے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں لائٹنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔