Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا موٹروے لنک جھانگڑہ شرقی کے جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ

Deputy Commissioner made a surprise inspection

جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک کے تعمیراتی کام کے لئے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کئےگئے ایکسئن ہائی ویز فرخ ممتاز

بہاول پور:7/ ستمبرڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ نے موٹروے لنک جھانگڑہ شرقی کے جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر محمد طیب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور ایکسئن ہائی ویز انجینئر فرخ ممتازسمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جھانگڑہ شرقی موٹروے لنک کے تعمیراتی کام رواں مالی سال مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور الیکٹرک پولز درست حالت میں نصب کئے جائیں۔ ایکسئن ہائی ویز فرخ ممتاز نے بریفنگ میں بتایا کہ 42کلومیٹر طویل جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک کے تعمیراتی کام جاری ہیں جس کے لئے 4ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جن میں سے اب تک 1.3ارب روپے استعمال کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے لئے1.1ارب روپے کے مزید فنڈزفراہم کئے گئے ہیں اور موٹروے لنک کے ترقیاتی کام مقررہ میعاد میں مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ہدایت کی تمام تعمیراتی کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں اور متعلقہ افسران تواتر سے فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں