Contact Us

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس کا اچانک معائنہ

deputy-commissioner-irfan-ali-kathia-visited-sale-points-of-sacrificial-animals

بہاولپور  4 /جولائی( )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے خانقاہ شریف اور ششماہی نہر بہاول پورکے مقام پر قائم سیل پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر محمد طیب، چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس میں ہوادار ماحول، ویٹرنری کیمپ، میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122 کے کیمپ کا معائنہ کیااور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیل پوائنٹس پر آنے والے افراد کے لئے پارکنگ ایریا،داخلی و خارجی پوائنٹس کو چیک کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر بہاول پور کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے 10 سیل پوائنٹس قائم کرکے فنکشنل کردیئے گئے ہیں۔نیز کھانسی، بخار اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد کی سیل پوائنٹس پر داخلے کی ممانعت ہے اور انٹری پوائنٹ پر ہاتھ دھونے کے لئے صابن اور ہینڈ سینی ٹائزر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کو سیل پوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر ہرگز فروخت نہ کرنے دیا جائے اور حکومت پنجاب کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی فروخت کے حوالہ سے مقرر کردہ ہدایات پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ سیل پوائنٹس پر مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنائیں اور سیل پوائنٹس پربیمار جانوروں کی فروخت کسی صورت نہ ہونے دی جائے۔

مزید پڑھیں