Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ

Deputy Commissioner Bahawalpur surprise visit to e-service center

بہاول پور:13/ اکتوبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اورحکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن ای خدمت مرکز فیصل ممتاز اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ای خدمت مرکز میں قائم استقبالیہ،شناختی کارڈ کاؤنٹر، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، بچوں کے ب فارم، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، فرد ملکیت، منظوری تعمیراتی نقشہ جات، ایکسائز سہولیات، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، احساس رعایت راشن پروگرام سے متعلقہ افراد کی رجسٹریشن کے امور اور دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم کاؤنٹر زکا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ای خدمت مرکز میں آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی اور ان سے ای خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز کی بہترین انداز میں تشہیر کی جائے اور اس سلسلے میں شہر کے اہم مقامات پر سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں تاکہ لوگوں کو ای خدمت مرکز پہنچنے میں دشواری نہ ہو۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ای خدمت مرکز کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ 

مزید پڑھیں