Contact Us

عدنان فرید کی استدعا پر احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے کوائف طلب

data-sought-for-giving-district-status-to-ahmadpur-east

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبائی حکومت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو احمدپور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے ہدایات جاری کردیں

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے اپنے ایک مکتوب کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی توجہ تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے دیرینہ عوامی مطالبے کی جانب مبذول کرائی تھی جسے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بھرپور سپورٹ کیا۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے لیے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطلوبہ کوائف طلب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تین روز کے اندر مطلوبہ تفصیلات ڈائریکٹر منیجمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھجوائیں۔

لاہور (نوائے احمدپورشرقیہ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید کی استدعا اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبائی حکومت نے احمدپورشرقیہ کو ضلع بنانے کے لیے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے تین روز کے اندرکوائف طلب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق قاضی عدنان فرید نے وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی توجہ احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا درجہ دلانے کے دیرینہ عوامی مطالبے کی طرف مبذول کراتے ہوئے ان سے اس عوامی مطالبے کی تکمیل کی استدعا کی تھی ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب نے قاضی عدنان فرید کی استدعا پر کارروائی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ چناچہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے احمد پور شرقیہ کی آبادی ،اراضی، پٹوار سرکلز، ریونیو سرکلز اور دیگرتجویز کردہ علاقوں کی تفصیلات نئے ضلع کی تشکیل کے لئے موجودہ ومطلوب اسٹاف ،ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات ، ریونیو کی وصولی ، آبادی، علاقہ،نئے ضلع کے لیے تجویز کردہ تحصیلوں میں تھانوں کی تعداد ،تعلیم اور صحت کے کوائف کمشنر بہاولپور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے طلب کر لئے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تین روز کے اندر ڈائریکٹر منیجمنٹ کو متعلق تفصیلات ارسال کریں۔

مزید پڑھیں