Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا کووڈ 19-پیڈی اٹرک ویکسینیشن مہم کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ

covid-19-pediatric-vaccination-campaign
Advertisements

بہاول پور:5/ ستمبر( )ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے 19/ستمبر سے شروع ہو کر24/ستمبر تک جاری رہنے والی 6 روزہ پیڈیاٹریک کورونا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بہتر انداز میں کام کیا جائے اور ویکسینیشن مہم میں شامل تمام متعلقہ افراد کو بہتر انداز میں تربیت دی جائے۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں کووڈ 19-پیڈی اٹرک ویکسینیشن مہم کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹیو میڈیسن ڈاکٹر خالد آرائیں، ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر اور ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم کے مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں اورتمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسیشن مہم میں شامل تمام افراد جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں اورسرکاری و نجی تعلیمی اداروں و دینی مدارس میں زیر تعلیم پانچ سال سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی اس مہم کے دوران کورونا ویکسین لگائی جائے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال اور ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر راؤ محمد ذاکرنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیڈیاٹرک ویکسینیشن مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے بارہ سال تک کی عمر کے 7لاکھ 83ہزار سے زائدبچوں کی کورونا ویکسینیشن کی جائے گی اور ویکسینیشن مہم میں شامل تمام ٹیم ممبران کی باقاعدہ ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد آرائیں نے کورونا ویکسینیشن مہم بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران2497695افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز،2368226افراد کوکورونا ویکسین کی دوسری ڈوزجبکہ 776073افراد کو کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہے۔