احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) میاں گزین عباسی کے ایم پی اے منتخب ہوتے ہی پکی پُل سے محراب والا چوک اور کوٹلہ موسیٰ خان روڈپر تعمیر ہونے والے اوورہیڈ برج پر تعمیر اتی کا م تیز ہوگیا۔ یادرہے کہ ایم پی اے میاں گزین عباسی، نے اوورہیڈ برج کی تعمیر کے لئے ڈیر ہ ارب کی گرانٹ منظورکرائی تھی۔ اور ایک سال قبل اس کی تعمیر کاکا م شروع ہوا تھا۔ اُن کے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوتے ہی ان دونوں منصوبوں پر کام تیز ہوگیا ہے۔ جس سے حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔