Advertisements

اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے اراکین کی صدر ارشاد احمد شاد کی قیادت میں تعزیت کے لیے سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تعزیت کے لیے آمد

Condolences to Ehsan Ahmed
Advertisements

پریس کلب کے اراکین اور عہدے داروں نے اپنے سرپرست اعلی احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ ومغفورہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر  ) اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے اراکین نے صدر ارشاد احمد شاد کی قیادت میں گزشتہ روز اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے سرپرست اعلیٰ،روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ پہنچ کر ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے انتقال پر تعزیت کی-
اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر ارشاد احمد شاد اور دیگر عہدے دار خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری محمد امتیاز بڈانی نائب صدر، محمد شہزاد خان شکرانی فنانس سیکرٹری۔ خواجہ ابرار رضا وائس چیئرمین، محمد اکرم خان بلوچ وائس چیئرمین مجلس عاملہ،خواجہ فرخ علی ممبر مجلس عاملہ و دیگر ممبران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے مدیر  احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری  کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ مغفورہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور احسان احمد سحر سمیت دیگر تمام لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے (امین)

Advertisements