امیر بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی
پرنس بہاول عباسی نے اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے تعزیتی کلمات بھی مدیر احسان احمد سحر کو پہنچائے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی لاہور سے آج شام سیدھے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تشریف لائے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر اپنے دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا -مدیر احسان احمد سحر کے دونوں چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان کے علاوہ ان کے دو بھتیجے سمامہ اعجاز خان اور سالک اعجاز خان بھی اس موقع پر موجود تھے- پرنس بہاول خان عباسی نے سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے تعزیتی کلمات بھی مدیر احسان احمد سحر کو پہنچائے- امیر بہاولپور کے ولی عہد نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے
فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی- پرنس بہاول خان عباسی نے مدیر احسان احمد سحر کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا’ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تعزیت کے بعد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس نواب صاحب روانہ ہو گئے