بہاول پور:12/جولائی( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرانور نے عید کے تیسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر صفائی کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے صدرپلی،ون یونٹ چوک، کمرشل ایریا، حمایتیاں، وکیل والی چکی اوراندرون سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کے صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے حسینی چوک پر قائم بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم کردہ عید کیمپ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے وہاں موجودسپروائزر سے تیسرے دن کی کارکردگی اور متعلقہ علاقے میں عید آپریشن کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایات جاری کیں کہ آخری آلائش اٹھائے جانے تک عید آپریشن جاری رکھا جائے اور تمام سپروائزری سٹاف کام مکمل ہونے پر علاقے کلیئر ہونے کے سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔کمشنر بہاول پور نے کیمپ پر موجود تاثرات رجسٹر میں ویسٹ بیگز وصول کرنے والے شہریوں کی معلومات اور تاثرات کو بھی دیکھا۔انہوں نے علاقہ مکینوں سے بھی عید پر صفائی انتظامات بارے پوچھا۔اس موقع پر کمپنی منیجر آپریشنز محمد امیتاز اللہ بٹر،اسسٹنٹ منیجر زون(۳) عامر اسماعیل بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور حسینی چوک سٹیشن پر موجود عملے کو شاباش دی۔ انھوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بہترین کام کو بھی سراہا۔