Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا عیدالاضحی کے موقع پر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹال کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar visits stall of Bahawalpur Waste Management Company on the occasion of Eid-ul-Adha

بہاول پور:9/جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی ڈبلیو ایم سی کے سٹال ختم نبوت چوک پر شہریوں میں ویسٹ بیگ بھی تقسیم کیے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں شہری قربانی کے جانوروں کی آلائش و یسٹ بیگ میں بند کر کے بی ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز کو دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انورنے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد ویسٹ بیگ شہریوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ قربانی کی آلائشیں جمع کی جائیں۔ کمشنر بہاول پور کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے ویسٹ اٹھانے والی گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا۔بعدازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت   شاہدرہ میں قائم سستے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔ جہاں عیدالاضحی کے موقع پرمتوسط طبقہ کو پیاز، ٹماٹر، لیموں، آٹا اور، گھی سبسڈی کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے۔کمشنر بہاول پور نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر بہاول پور شہر میں سستے سیل پوائنٹ ٹبہ بدر شیر،قطعہ العمارہ، اسلامی کالونی اور قائداعظم کالونی میں بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ان سستے سیل پوائنٹس پر پیاز، ٹماٹر، لیموں مارکیٹ سے 30 فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہے جبکہ گھی 50 روپے فی کلو کم ریٹ مہیا کیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے سستا سیل پوائنٹ پرخریداری کے لیے آئے شہریوں سے انتظامات بارے پوچھا تو شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے پل دیوان اورکمرشل ایریا سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود فلٹریشن پلانٹس کا بھی معائنہ کیاجنھیں حال ہی میں ان کی ہدایت پر مرمت کے بعد فنگشنل کردیا گیا ہے۔ یار رہے کہ کمشنر بہاول پور نے چند روز قبل شہر کے بند فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ تمام بند فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے  سیٹلائٹ ٹاؤن میں مین ہول کے دھنس جانے کی وجہ سے  پڑ جانے والے گڑھے کی جگہ کا معائنہ کیا جس کو ریسکیو1122 نے سیل کیا ہوا ہے اور کارپوریشن کا عملہ وہاں پر موجود ہے۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ عید کے بعد مین ہول کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے اور مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد راستہ کو کھولا جائے۔

مزید پڑھیں