Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا

commissioner-raja-jahangir-anwar-participated-in-the-plantation-drive

بہاول پور:03/ ستمبر( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول پور کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے فاروق صادق، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر ارشاد احمد تبسم، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید اور ڈائریکٹر پی ایچ اے عابد یٰسین بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تغیرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اربن پلانٹیشن کو فروغ دیا جارہا ہے اوربہاول پور میں 31دسمبر2022ء تک 34لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں میاواکی تکنیک کے مطابق چار کنال کے سبزہ زار میں 2500 پھلدار پودے لگائے گئے ہیں۔نیزشجرکاری کے بعد پودوں کی نگہداشت اور آبیاری کی مانیٹرنگ کے لیے جیوٹیگنگ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پارکنگ کی مرمت و بحالی، ٹف ٹائلز اور اساتذہ کرام کی پارکنگ کے لیے شیڈز جلد بنائے جائیں گے۔دریں اثناء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول پور کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ 

مزید پڑھیں