Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا بہاول پور شہر کی مختلف شاہراہوں پر شدید بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ

commissioner-raja-jahangir-anwars-assessment-of-the-situation-after-heavy-rains

بہاول پور:25/جولائی( )کمشنربہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے بہاول پور شہر کی مختلف شاہراہوں پر شدید بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے شگاف اور سیوریج کے مسئلے کے جائزہ کے لیے موقع پرجا کر صورتحال کا معائنہ کیا۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ سیوریج لائن کو فوری طور پر مرمت کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکل پیش نہ آئے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، انچارج ریسکیو1122 باقر حسین، ڈائریکٹر لائیو سٹاک چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل خان، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن و ضلع کونسل میاں محمد اظہر جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے وٹرنری ہسپتال بہاول پور کا بھی اچانک دورہ کیا۔انہوں نے وٹرنری ہسپتال بہاول پور میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات جاری کیے۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے میونسپل کارپوریشن ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انورنے سلاٹر ہاؤس کا بھی اچانک دورہ کیااورحالیہ بارش کی وجہ سے سلاٹر ہاؤس کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد ریلیف سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ کمشنربہاول پور ڈویژن نے شہر کی معروف سڑکوں اور چوراہوں کا دورہ کیا اور نکاسیئ آب کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوربجلی کی تنصیبات اور پولز سے دور رہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران و سٹاف ریلیف سرگرمیوں کے لیے فیلڈ میں متحرک رہیں اوربارش کے باعث بننے والے پونڈنگ پوائنٹس (Ponding points)سے نکاسیئ آب کے لیے انتظامیہ اور کارپوریشن کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔نیز تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فنگشنل رکھا جائے اور ان کے ذریعے پانی کی نکاسی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں کے ذریعے پانی کے اخراج میں رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا کر معمولات زندگی کو بحال رکھا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شہری بارش میں گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ریلیف کے کاموں میں انتظامیہ سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں